ETV Bharat / international

قندھارائیر پورٹ راکٹوں سے حملہ ، پروازیں معطل - قندھارائیر پورٹ راکٹوں سے حملہ

افغانستان کے دوسرے بڑے قندھار ہوائی اڈے پر ہفتہ کی شب راکٹوں کے حملوں کے بعد اتوار کو تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔

پروازیں معطل
پروازیں معطل
author img

By

Published : Aug 1, 2021, 2:35 PM IST

ایک مقامی عہدیدار نے اس حملہ کی تصدیق کی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں نے ہفتے کی رات قندھار بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تین راکٹ داغے اور ان میں سے دو رن وے سے ٹکرا گئے۔ مقامی حکام معائنہ کر رہے ہیں اور رن وے کو جلد از جلد مرمت اور دوبارہ کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

جنوبی صوبہ قندھار کا دارالحکومت قندھار ، حال ہی میں شدید جھڑپوں کا گواہ رہا ہے -کیونکہ افغان حکومتی سکیورٹی فورسز طالبان عسکریت پسندوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے سخت لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عسکریت پسند حالیہ ہفتوں میں صوبے کے کئی مضافاتی اضلاع پر قبضہ کرنے کے بعد شہر پر کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کابل میں سلسلہ وار بم دھماکے، دو افراد ہلاک، پانچ زخمی

شہر کے مرکزی سرکاری اسپتال کے ڈائرکٹر داؤد فرہاد نے اتوار کو بتایا کہ ہفتے کے روز قندھار شہر میں شدید لڑائی کے دوران تین شہری ہلاک اور دو خواتین اور دو بچوں سمیت 10 شہری زخمی ہوئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.