پولس ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتےہوئے بتایا کہ سری لنکا ٹرانسپورٹ بورڈ (ایس ایل ٹی بی) کی بس سڑک سے پھسل کر 200 فٹ گہری کھائی میں گر گئی جس میں کم سے کم 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بس میں 50 مسافر سوار تھے۔
انہوں نے بتایا کہ مہلوکین میں بس ڈرائیور اور کنڈکٹروں کے علاوہ چار پولس اہلکار، دو بچے اور چار خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعہ میں زخمی 40 لوگوں کو بدلا سرکاری ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔
اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں 24 مرد اور 16 خواتین ہیں۔ زخمیوں میں سے چھ کی حالت نازک ہے۔ ایس ایل ٹی بی نے واقعہ کی خصوصی جانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سری لنکا حکومت سبھی ہلاک شدگان کی آخری رسومات کے اخراجات اٹھائے گی۔