ETV Bharat / international

افغانستان: دھماکے میں 15 بچے ہلاک، درجنوں زخمی

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 1:04 PM IST

پولیس ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ 'غزنی کے ضلع گیلان میں جمعہ کے روز ہوئے زبردست دھماکے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے'۔

Rickshaw bomb kills 15 kids in eastern Afghanistan
درجنوں زخمی

افغانستان کے مشرقی شہر غزنی میں ہوئے ایک خوفناک دھماکے میں 15 بچے ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

افسران اور پولیس ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ 'غزنی کے ضلع گیلان میں جمعہ کے روز ہوئے زبردست دھماکے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے'۔

  • ہتھیار بیچنے کے دوران حادثہ:

چند عینی شاہدین نے بتایا کہ 'ممکنہ طور پر یہ بچے ایک خریدار کو ہتھیار بیچنے کی کوشش کر رہے تھے تبھی اس میں یہ دھماکہ ہوگیا'۔

طالبان شدت پسندوں نے بھی کہا ہے کہ یہ دھماکہ حادثاتی طور پر ہوا ہے۔

غزنی کے صوبائی گورنر کے ترجمان وحید اللہ جمعہ زادہ نے بتایا کہ 'ایک شخص بیٹری رکشہ چلا رہا تھا اور اس کے گاؤں میں داخل ہوتے ہی بچوں نے اسے گھیر لیا۔ اسی دوران یہ دھماکہ ہوا'۔

ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ قطر کی راجدھانی دوحہ میں افغانی حکام اور طالبان کے مابین بات چیت شروع ہونے کے باوجود ملک میں تشدد جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.