انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جی) اور اس کی ساتھی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) نے بڑے پیمانہ پر ملازمین کی چھٹنی کی سخت مذمت کرتے ہوئے جمعرات کو حکومت سے معاملہ میں مداخلت کرنے اور فیصلے کو واپس لینے کی درخواست کی۔
پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی) کی طرف سے 20 اکتوبر کو جاری ایک میمورنڈم میں 177 نیوز اسٹاف، 531 پروگرام ملازمین اور این سی اے سی ریڈیو اسٹیشن اور دیگر ویب ڈیسک کے 41 ملازمین کی خدمات کو ختم کر دیا۔
میمورنڈم میں بجٹ کی کمی اور کانٹریکٹ پر رکھی گئی انسانی قوت کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے بڑے پیمانہ پر ملازمین کو ملازمت سے ہٹائے جانے کی وجہ بتایا گیا ہے۔