ترکی کے شہر ازمیر اور اس کے گرد ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس میں کم از کم 19 ہلاک اور سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بین الاقوامی مبصرین نے بتایا کہ جمعہ کے روز یونان کے قریبی ایجیئن سمندر میں 7.0 کی شدت کا زوردار زلزلہ آیا اور اس کا جھٹکا ترکی اور یونان دونوں ممالک میں محسوس کیا گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ زلزلے کے بعد ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں لوگ خوف کی وجہ سے سڑکوں پر آگئے۔
ترک کے شہر وسطی ازمیر میں متعدد عمارت ملبہ میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ امدادی کارکنان وہاں پہنچ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ شہر میں متعدد مقامات پر دھواں دیکھا گیا۔
فوری طور پر زلزلہ کے دوران چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ دوسو سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ 'اب تک ہمیں ازمیر میں چھ گرے عمارتوں کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں'۔
وزیر ماحولیات مراد کرم نے کہا کہ 'وہ گرنے والی پانچ عمارتوں کے بارے میں جانتے ہیں'۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'ہمارے کچھ ساتھی ملبے میں پھنس گئے ہیں'۔
ترکی کے چیمبر آف جیولوجیکل انجینئرز کے سربراہ ہوسین ایلن مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے کہا ہے۔
ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (اے ایف اے ڈی) نے زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 6 بتائی ہے، جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا ہے کہ یہ 7.0 ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا زلزلے کا مرکز ترکی کے ساحل سے 33.5 کلومیٹر دور تھا۔
- مزید پڑھیں: 'ترکی عوام فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں'
اس سے قبل استنبول کے گورنر علی یرلیقہیا نے کہا تھا کہ 'فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے'۔ جہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔