روس کے صدر ویلادیمیر پتن نے جنوبی روس میں 'قفقاز 2020' کے نام سے کی جانے والی مشترکی فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔
اس فوجی مشق میں بیلاروس، چین، پاکستان اور ایران جیسے ممالک حصہ لے رہے ہیں۔
یہ مشقیں جنوبی روس کے کپسٹن یار فوجی اڈے پر کی گئیں، جہاں روس باقاعدگی سے اپنے میزائل سسٹم اور جوہری ہتھیاروں کی ٹسٹنگ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ روس اور چین ، جو شام اور شمالی کوریا جیسے معاملات پر متفق ہیں، اکثر فوجی مشقیں ایک ساتھ کیا کرتے ہیں۔