منگل کے روز چین کے سنٹرل ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے مرکز چین کے ووہان میں پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
سی سی ٹی وی کے مطابق ووہان کی بس لائنوں میں پیر کے روز جانچ خدمات انجام دی گئیں اور سینیٹائز کیا گیا۔
سی سی ٹی وی نے کہا مسافروں کو بسوں میں سوار ہونے سے پہلے کیو آر کوڈ اسکین کرنے کی ضرورت ہوگی۔
منگل کو چین کے قومی صحت کمیشن میں کوویڈ 19 کے 78 نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے ایک ووہان میں تھا۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق ایک ہفتہ سے زائد عرصے سے چین میں جو بھی کیسز سامنے آ رہے ہیں وہ سبھی دوسرے ممالک سے آنے والے لوگوں میں پائی گئی ہے، جبکہ ملک کے اندر کم ہوتی جارہی ہے۔
فی الحال کورونا وائرس کے معاملات 3 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 17 ہزار سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔ متاثرین میں سے 1 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرین کی بڑی تعداد محض ہلکے پھلکے علامات دیکھتی ہے۔ اور ایسے افراد تقریبا دو ہفتوں کے بعد ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ یہ وائرس انتہائی متعدی ہے اس کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے بھی لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے۔