ETV Bharat / international

پاکستان: فرانس کے خلاف زبردست احتجاج - ایمانوئل میکرون

کراچی کے احتجاج میں شامل لوگوں نے فرانس کے قومی پرچم کو نذر آتش کیا اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ڈمی مجسمےکو جوتے چپلوں سے مار کر اسے علامتی سزا کے طور پر لٹکا دیا۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 8:51 PM IST

پاکستان کے کراچی اور اسلام آباد میں ہزاروں مسلمانوں نے فرانس مخالف مظاہروں میں شرکت کی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے خلاف 'مردہ باد' کے نعرے لگائے۔

ویڈیو

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مظاہرے پُر تشدد ہوگئے کیونکہ فرانسیسی سفارت خانے کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کرنے والے تقریبا دو ہزار افراد پر پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور انہیں لاٹھی ڈنڈوں سے مارا پیٹا۔

کراچی کے احتجاج میں شامل لوگوں نے فرانس کے قومی پرچم کو نذر آتش کیا اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ڈمی مجسمےکو جوتے چپلوں سے مار کر اسے علامتی سزا کے طور پر لٹکا دیا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ڈمی مجسمےکو جوتے چپلوں سے مارتی خاتون

پولیس سے جھڑپوں کے دوران متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے اور حکام نے سفارتخانے کی حفاظت کے لئے مزید سیکیورٹی فورسز کو تعینات کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 16 اکتوبر کو سیموئل پیٹی نامی ایک فرانسیسی ٹیچر نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا گستاخانہ خاکہ کلاس روم میں دکھا کر طلبا کے جذبات کو مجروح کیا تھا، جس کے بعد ایک 18 سالہ چیچنیائی نوجوان نے اس ٹیچر کا سر تن سے جدا کر دیا تھا۔

اس واقعے کے بعد فرانس کے صدر نے مقتول ٹیچر کی حمایت کی اور گستاخانہ خاکہ جاری رکھنے کا عہد کیا، جس کے بعد سے ہی متعدد مسلم دنیا میں فرانس کے خلاف غم و غصہ کی لہر ہے اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی جا رہی ہے۔

ٹیچر کے قتل کے واقعہ کے بعد چاقو زنی کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں اور فرانس کو فی الحال ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.