ETV Bharat / international

Protest Against Sialkot Mob Lynching: سیالکوٹ ماب لنچنگ کے خلاف کراچی میں احتجاج

author img

By

Published : Dec 4, 2021, 10:59 PM IST

پاکستان کے شہر سیالکوٹ ماب لنچنگ کے خلاف احتجاج Protest Against Sialkot Mob Lynching کیا۔ انسانی حقوق کی کارکن عظمیٰ نورانی نے کہا کہ توہین رسالت کے قانون نے مذہب کے نام پر لوگوں کو قتل کرنا آسان بنا دیا اس لیے حکومت کو اس قانون کے غلط استعمال پر روک لگانے کے لیے اقدامات کرنا چاہیے۔

protest in karachi against sialkot mob lynching
سیالکوٹ ماب لنچنگ کے خلاف کراچی میں احتجاج

کراچی میں سول سوسائٹی کے ارکان نے سیالکوٹ میں ایک سری لنکن شخص کو توہین مذہب کے الزام میں ماب لنچنگ کے خلاف ہفتہ کو احتجاج Protest Against Sialkot Mob Lynching کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اس قتل کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ توہین رسالت کے قانون کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

انسانی حقوق کی کارکن، مہناز رحمٰن نے کہا، "اسے توہین مذہب کے جھوٹے الزام میں قتل کیا گیا تھا۔"

رحمان نے کہا، "جن لوگوں نے اسے مارا وہ ایسے لوگ تھے جو کام نہیں کرنا چاہتے تھے اور اس نے انہیں صرف ایمانداری سے کام کرنے کو کہا تو انہوں نے اسے توہین مذہب کا بہانہ بنا کر قتل کر دیا۔ ایسے لوگ اس قانون کا غلط استعمال کر رہے ہیں،" ۔

مظاہرین نے حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ بنیاد پرست اسلام پسند تحریک لبیک پاکستان پارٹی کے ساتھ بات چیت بند کرے۔

Protest against Sialkot Mob Lynching

انسانی حقوق کی کارکن عظمیٰ نورانی نے کہا کہ توہین رسالت کے قانون نے مذہب کے نام پر لوگوں کو قتل کرنا آسان بنا دیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ کوئی صرف یہ بات کہے کہ اس شخص نے توہین رسالت کی ہے۔ تو میں سمجھتی ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم توہین رسالت کے قانون کو دیکھیں، اب وقت آگیا ہے کہ ہم پالیسیوں کو دیکھیں، یہ وقت اس بات کو یقینی بنانے کا ہے کہ جو لوگ تشدد اور نفرت پھیلا رہے ہیں، ان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ جمعہ کے روز، پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک ہجوم نے مبینہ توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو سیالکوٹ Sialkot Mob Lynching میں جلانے سے پہلے تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔

سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے بتایا کہ مرنے والے شخص کی شناخت سری لنکا کے رہنے والے پریانتھا کمارا کے نام سے ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.