اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ یومِ پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں یہ ہمیش یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان کے حصول کا مقصد ایک ایسی فلاحی ریاست کا قیام تھا جو اسلامی اصول، اعتدال پسند معاشرے کا عملی نمونہ پیش کرے، جہاں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے جان و مال کا تحفظ اور مکمل مذہبی آزادی حاصل ہو۔ مساوات، قانون و انصاف کی حکمرانی ہو۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کو مزید مستحکم اور مؤثر بنایا جائے، اور عصر حاضر میں عالمی سطح پر اسلام کو آزمائشوں کا سامنا ہے، دنیا میں اسلاموفوبیا کی لہر نے تمام مسلمانوں کو پریشان کردیا ہے اور دنیا کے تمام مسلمان ایک غیر یقینی کیفیت میں ہیں۔ اسلاموفوبیا کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ میں او آئی سی کی جانب سے پاکستان کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری دی گئی۔
-
President @ArifAlvi at the Parade, on the occasion of Pakistan Day. #PMIKatParade #وطن_کی_مٹی_گواہ_رہنا pic.twitter.com/YhYkclyeVi
— PTI (@PTIofficial) March 23, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">President @ArifAlvi at the Parade, on the occasion of Pakistan Day. #PMIKatParade #وطن_کی_مٹی_گواہ_رہنا pic.twitter.com/YhYkclyeVi
— PTI (@PTIofficial) March 23, 2022President @ArifAlvi at the Parade, on the occasion of Pakistan Day. #PMIKatParade #وطن_کی_مٹی_گواہ_رہنا pic.twitter.com/YhYkclyeVi
— PTI (@PTIofficial) March 23, 2022
صدر نے کہا کہ اس قرارداد میں اسلاموفوبیا، ناموس رسالت اور مذہب کی توہین اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تحریر و تقریر دنیا کے سامنے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ اب ہر سال 15 مارچ کو انسداد اسلاموفوبیا کا دن بنایا جائے گا، اور دنیا کی کی ذمہ داری ہوگی کی اسلاموفوبیا کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے۔ پاکستانی صدر عارف علوی نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس اسلامی ممالک کو درپیش مسائل کے حل اور مسلم قوموں کے اتحاد کے لیے ایک بہترین موقع ہے اور ہمیں مکمل یقین اور بھروسہ ہے کہ باہمی اتحاد اور تعاون سے تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسلامی دنیا کو بڑی آزمائشوں کا سامنا ہے، فلسطین اور جموں و کشمیر میں عوام پر جبر و تشدد کیا جاتا ہے، دنیا میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر نے مسلمانوں کو خطرات سے دوچار کیا ہے، میرے لاکھوں افغان بھائی بھوک اور بیماری سے گزر رہے ہیں، غیر یقینی کیفیت میں ہیں۔ پاکستانی صدرِ نے کہا کہ اقوام متحدہ پر زور دیتا ہوں کہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے متعلقہ قرار دادوں پر عمل درآمد کیا جائے، جس کا ہم انتظار کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تمام ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں اور ان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم اپنی سلامتی اور خود مختاری پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں یہ دن یعنی 23 مارچ 1940 کو تاریخی قرارداد لاہور کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس دن کا آغاز دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ وہیں اس دن اسلام آباد میں فوجی پریڈ ہوتا ہے جس میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے دستے جبکہ جنگجو طیارے فضائی مشقوں کا مظاہرہ کرتے ہیں، رواں سال یومِ پاکستان کی تھیم ’شاد رہے پاکستان‘ ہے۔ یومِ پاکستان کی خصوصی پریڈ کی تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزرا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ بھی شامل تھے۔
-
پاکستان ڈے کے موقع پر پہلی بار جموں کا ثقافتی فلوٹ پیش، کشمیر کی مقدس ترین درگاہ حضرت بل/ درگاہ شریف، کشمیر کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والے حریت رہنما سید علی گیلانی سمیت دیگر شہیدوں کو بھی اس موقع پر یاد کیا گیا۔#وطن_کی_مٹی_گواہ_رہنا pic.twitter.com/WaGDoolPZK
— PTI (@PTIofficial) March 23, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">پاکستان ڈے کے موقع پر پہلی بار جموں کا ثقافتی فلوٹ پیش، کشمیر کی مقدس ترین درگاہ حضرت بل/ درگاہ شریف، کشمیر کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والے حریت رہنما سید علی گیلانی سمیت دیگر شہیدوں کو بھی اس موقع پر یاد کیا گیا۔#وطن_کی_مٹی_گواہ_رہنا pic.twitter.com/WaGDoolPZK
— PTI (@PTIofficial) March 23, 2022پاکستان ڈے کے موقع پر پہلی بار جموں کا ثقافتی فلوٹ پیش، کشمیر کی مقدس ترین درگاہ حضرت بل/ درگاہ شریف، کشمیر کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والے حریت رہنما سید علی گیلانی سمیت دیگر شہیدوں کو بھی اس موقع پر یاد کیا گیا۔#وطن_کی_مٹی_گواہ_رہنا pic.twitter.com/WaGDoolPZK
— PTI (@PTIofficial) March 23, 2022
قابل ذکر ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر پہلی دفعہ جموں و کشمیر کی ثقافتی جھانکی پیش کی گئی، جس میں کشمیر کی مقدس ترین درگاہ حضرت بل، کشمیر کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے حریت رہنما مرحوم سید علی گیلانی سمیت دیگر اہم شخصیات کو بھی اس موقع پر یاد کیا گیا۔