صدر رام ناتھ کووند نے جمعرات کو کہا کہ بھارت نے بنگلہ دیش کے ساتھ اپنی دوستی India-Bangladesh friendship کو ہمیشہ سب سے زیادہ ترجیح دی ہے اور شاید اسے نئی بلندیوں پر لے جانے کا وقت آگیا ہے۔
بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریبات میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر اپنے ہمسایہ ملک میں آئے صدر رام ناتھ کووند نے بنگلہ دیش کے پارلیمنٹ ہاؤس میں یوم فتح اور مجیب سال کی خصوصی تقریب سے خطاب Kovind addresses at Parliament House of Bangladesh کیا۔
صدر کووند نے کہا، "اگر دونوں ملکوں کے درمیان شراکت کے پہلے 50 سال کا آغاز غیر معمولی چیلنجز پر فتح پاکر ہوا اور اس دوران ہمارے درمیان گہری دوستی پروان چڑھی تو اب شاید وقت آگیا ہے جب اہم اپنی دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا ہدف متعین کریں۔
کووند نے کہا، "بھارت بنگلہ دیش کے ساتھ اپنی دوستی کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے اور ہم وہ ہرممکن کوشش کرنے کے لیے پرعزم ہیں جس سے دونوں ممالک کی دوستی کے امکانات کا مکمل فائدہ اٹھانے میں مدد ہوسکے۔"
صدر نے کہا کہ بنگلہ دیش کے محنتی اور کاروباری لوگ بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کے نظریات کو پورا کرنے میں مصروف ہیں۔ انہیں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی قیادت سے ایک سمت مل رہی ہے۔ جناب کووند نے کہا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ بنگ بندھو کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
صدر کووند نے یہ بھی کہا کہ وہ بنگلہ دیش کی آزادی کی تاریخی 50 ویں سالگرہ پر بھارت کے 1.3 ارب بھائیوں اور بہنوں کی نیک خواہشات لائے ہیں۔ ہم ایک جابرانہ اقتدار کے خلاف بنگلہ دیش کی جیت پر بہت خوش تھے۔ بنگ بندھو کے خوابوں میں بنگلہ دیش کے لوگوں کا پختہ یقین ہمارے لیے متاثر کن تھا۔
یہ بھی پڑھیں: President Kovind in Dhaka: صدررام ناتھ کووند کی بنگلہ دیش کے یوم آزادی تقریب میں شرکت
صدر کووند 15 سے 17 دسمبر تک بنگلہ دیش کے تین روزہ Kovind visits Bangladesh دورے پر ہیں۔ وہ بدھ کو ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے جہاں بنگلہ دیشی صدر محمد عبدالحمید نے ان کا استقبال کیا۔
بدھ کے روز صدر نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمومن سے ملاقات کی اور بنگلہ دیش کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ اور ہندوستان-بنگلہ دیش کے 50 سال مکمل ہونے پر مجیب بورشو کے تاریخی موقع پر ملک کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی۔
کووڈ-19 کی وبا پھیلنے کے بعد صدر کووند کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ وہ یہاں بنگلہ دیش کے 50ویں یوم آزادی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی بھارت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
یو این آئی