ETV Bharat / international

PPP Leader Rehman Malik Dies: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کا انتقال - Rehman Malik of pakistan

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا 70 برس کی عمر میں کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا۔ PPP Leader Rehman Malik Dies رحمان ملک وفاقی تحقیقاتی ادارے میں خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ 2008 سے 2013 تک پاکستان کی وزارت داخلہ اور دیگر کئی محکموں کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔

PPP leader Rehman Malik
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک
author img

By

Published : Feb 23, 2022, 6:07 PM IST

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما اور سابق ممبر پارلیمنٹ رحمان ملک کا بدھ کو اسلام آباد میں کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 70 سال تھی۔PPP Leader Rehman Malik Dies

رحمان ملک کو ماہ رواں کے اوائل میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔

وہ جنوری میں کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ ان کی صحت میں گراوٹ آنے کے بعد انہیں اسلام آباد کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرایا گیا تھا، بعد میں جب ان کی طبیعت خراب ہوئی تو ڈاکٹروں نے انہیں یکم فروری کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا۔ ان کے پھیپھڑے کورونا سے بری طرح متاثر ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔

ملک کے بھتیجے وقاص ملک نے بتایا کہ سابق رکن پارلیمنٹ کی نماز جنازہ جمعرات کو 2.30 بجے اسلام آباد کے ایچ -8 سیکٹر میں واقع مسجد میں ادا کی جائے گی۔

ملک کے ترجمان ریاض علی طوری نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا، "یہ کہتے ہوئے بہت افسوس ہوا کہ سابق وزیر داخلہ اور پی پی پی کے سینیئر رہنما رحمان ملک انتقال کر گئے۔"

سابق سینیٹر ملک نے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ تجربہ کار سیاست دان کے انتقال کی خبر پر پاکستان کے تمام سیاسی حلقوں سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Imran Khan's first visit to Russia: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا 23 فروری کو روس کا پہلا دورہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس نے عمران خان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

پی ایم او نے ٹویٹ کیا، "اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگواروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔" وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ اس خبر سے غمزدہ ہیں اور خاندان کے دکھ میں شریک ہیں۔

رحمان ملک کا ایک طویل سیاسی سفر ہے۔ اس دوران انہوں نے 2008 سے 2013 تک پاکستان کی وزارت داخلہ اور دیگر کئی محکموں کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے میں خدمات پر انہیں ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.