ETV Bharat / international

پومپیو کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات - US Secretary of State Mike Pompeo

سری لنکا کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجپاکسہ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

pompeo calls on sri lankan prez; holds bilateral talks
پومپیو کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ بات چیت
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 5:26 PM IST

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے بدھ کے روز سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے سے ملاقات کی۔ اس دوران انھوں نے تجارت اور سرمایہ کاری پر مبنی معاشی شراکت داری پر زور دیا۔ وہیں انھوں نے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی ویکسین سمیت متعدد باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ویڈیو

بعد ازاں میڈیا رپورٹز کے مطابق پومپیو نے سری لنکا کے ہم منصب دنیش گنوردن سے بھی دوطرفہ بات چیت کی۔

اطلاعات کے مطابق پومپیو کے دورے کے دوران ہونے والی بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی مشغولیت کے لیے متعدد شعبوں کا بھی احاطہ کیا گیا۔

pompeo calls on sri lankan prez; holds bilateral talks
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو سری ایک معاہدہ پر دستخط کرتے ہوئے

پومپیو نے سری لنکا پہنچنے کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ 'صدر گوٹابایا راج پکشے اور وزیر خارجہ دنیش گنوردن نے انڈو پیسیفک پارٹنر کی حیثیت سے اہم کردار کی تصدیق کی۔ ہم مل کر خطے میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی سمیت اپنے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں'۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو سری لنکا دورے کے دوران حکومتی ذمہ داران کے ساتھ محو گفتگو

انھوں نے کہا ہےکہ 'پرتپاک استقبال کے لئے آپ کا شکریہ۔ میں کولمبو میں آکر بہت پرجوش ہوں۔سری لنکا کی حکومت، کاروباری اداروں اور تاجروں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے کئے گئے کام پر فخر محسوس کررہا ہوں اور میں اس دورے کے دوران ان کوششوں کو بڑھانے کا منتظر ہوں'۔

واضح رہے کہ پومپیو اس سے قبل نئی دہلی میں اپنے بھارتی ہم منصب وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کے ساتھ امریکہ - بھارت 2 + 2 ڈائیلاگ کے تیسرے ایڈیشن کے لئے سیکرٹری دفاع مارک ٹی ایسپر کے ساتھ بھارت کے دورے پر تھے۔

امریکی وزیر خارجہ نے سری لنکا کا اپنے سری لنکا کے ہم منصب دنیش گنوردینا کی جانب سے بڑھایا دعوت نامے پر سری لنکا کا سفر کیا۔

سری لنگا کے وزارت خارجہ کے مطابق 'وہ یہاں دو طرفہ امور اور علاقائی تبادلہ خیال کے لئے حاضر ہوئے ہیں۔ ہم اپنی پوزیشن واضح کریں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.