اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے اتوار کو امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لیے مبارکباد پیش کی۔
نتن یاہو نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ 'ہم نے تقریبا 40 برسوں سے بائیڈن کے ساتھ 'پرجوش تعلقات'کا اشتراک کیا اور مجھے معلوم ہے کہ آپ اسرائیل کے بہت اچھے دوست ہیں۔ میں امریکہ اور اسرائیل کے مابین خصوصی اتحاد کو مزید تقویت دینے کے لئے آپ دونوں (بائیڈن و کملا ہیرس) کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں'۔
بین الاقوامی سطح پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں میں سے ایک نتن یاہو نے 12 گھنٹوں سے زیادہ انتظار کرنے کے بعد انہیں مبارکباد دی۔
ایک دوسرے ٹوئٹ میں نتن یاہو نے امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات کو غیر معمولی بلندیوں پر لانے کے لیے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔