ETV Bharat / international

بھارت اور ویتنام کے درمیان ورچوئیل سمٹ آج

author img

By

Published : Dec 21, 2020, 10:48 AM IST

Updated : Dec 21, 2020, 1:17 PM IST

دونوں ممالک جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے پرجوش ہیں۔ بھارت ان ممالک میں سے ایک ہے جس کے ساتھ ویتنام کے دوطرفہ تعلقات جاری ہیں۔

PM Modi to hold virtual summit with Vietnamese counterpart today
بھارت اور ویتنام کے درمیان ورچوئیل سمٹ آج

وزیراعظم نریندر مودی پیر کے روز اپنے ویتنامی ہم منصب نگیوئن ژوان فوک کے ساتھ ایک ورچوئیل سربراہی اجلاس کا انعقاد کریں گے جس میں دونوں ممالک کے مابین جامع اسٹریٹجک شراکت اور اس کے مستقبل پر توجہ دیں گے۔ وزارت خارجہ نے اس سربراہ اجلاس کے بارے میں ایک اعلان کیا۔

ایم ای اے نے ایک بیان میں کہا 'دونوں رہنما وسیع تر دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور بھارت ۔ ویتنام جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی آئندہ ترقی کے لئے رہنمائی فراہم کریں گے'۔

بھارت اور ویتنام نے سن 2016 میں اپنے تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت کی سطح پر اپ گریڈ کیا اور دفاعی تعاون تیزی سے پھیلتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کا سب سے اہم ستون رہا ہے۔

وزیراعظم نے 13 اپریل کو عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

ایم ای اے نے بتایا کہ مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے 17 ویں ایڈیشن کا اجلاس 25 اگست کو دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی زیرصدارت ورچوئل فارمیٹ میں ہوا۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے 27 نومبر 2020کو اپنے ویتنامی ہم منصب سے آن لائن ملاقات کی۔

Last Updated : Dec 21, 2020, 1:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.