ETV Bharat / international

انڈونیشیائی سب مرین کا پتہ لگانے کے لئے ایک اور جہاز بھیجا گیا - انڈونیشیا کی سب مرین کے لاپتہ

جرمنی میں بنی سب مرین کا استعمال 1980 کی دہائی سے کیا جا رہا ہے اور وہ جمعرات کو میزائل لانچ کرنے کی مشق کی تیاری کر رہی تھی۔

Indonesian sub
Indonesian sub
author img

By

Published : Apr 23, 2021, 8:19 PM IST

انڈونیشیا کی سب مرین کے لاپتہ ہونے کے دو روز بعد بھی جمعہ کو انڈونیشیا کی فوج کے ذریعہ تلاشی مہم جاری ہے۔ سب مرین پر 53 کریو ممبر سوار ہیں لیکن اب سب مرین پر محض ایک روز کا آکسیجن ہی موجود ہے۔

کے آر آئی نانگگالا 402 آخری بار بدھ کے روز بالی کے ریزورٹ جزیرے پر دیکھی گئی تھی، اس کے بعد سے سب مرین لاپتہ ہے۔

خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں کہ سب مرین پانی میں کافی گہرائی میں ڈوب گئی ہو اس لئے وہاں پہنچنے اور اسے بچانے میں پریشانی ہو رہی ہے۔

انڈونیشیائی سب مرین کا پتہ لگانے کے لئے ایک اور جہاز بھیجا گیا

فوجی ترجمان نے ڈیناسپر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایک اور جہاز ایم وی سوئفٹ جمعہ سے تلاشی مہم میں شامل ہوگا جبکہ ملیشیا، بھارت اور آسٹریلیا کے جہاز پہلے سے تلاشی مہم میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تلاش جمعہ کو زیادہ سے زیادہ کی جائے گی۔

صدر جوکو ویڈوڈو نے انڈونیشیا کے تمام لوگوں سے کہا ہے کہ وہ عملے کی محفوظ واپسی کے لئے دعا کریں، اس دوران انہوں نے آبدوز کو تلاش کرنے کے لئے تمام تر کوششوں کا حکم دیا ہے۔

واضح ہو کہ آر آئی نانگگالا 402 بدھ کے روز ایک تربیتی آپریشن میں حصہ لے رہی تھی جب وہ لاپتہ ہوگئی۔

جرمنی میں بنی سب مرین کا استعمال 1980 کی دہائی سے کیا جا رہا ہے اور وہ جمعرات کو میزائل لانچ کرنے کی مشق کی تیاری کر رہی تھی۔

آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران اس مشق میں شامل ہونے جارہے تھے۔

انڈونیشیا کے بحری بیڑے کے پاس اس وقت پانچ سب مرین ہیں اور 2024 تک یہ تعداد آٹھ تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.