ETV Bharat / international

پاکستان ایئر لائنز سے ایک ہزار ملازمین کی چھٹی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے ایک ہزار ملازمین کی چھٹی کر دی ہے۔

پاکستان ایئر لائنز سے ایک ہزار ملازمین کی چھٹی
author img

By

Published : Aug 31, 2019, 2:15 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:21 PM IST

پی آئی اے کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے بتایا کہ آپریٹنگ اخراجات کو کم کرنے کے اقدامات کے تحت دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ ایک ہزار ملازمین کی چھٹی کی گئی ہے۔

انہوں نے یہ اطلاع جمعہ کو وزیر اعظم کے خزانہ کے مشیر عبدالحفیظ شیخ کے ساتھ ملاقات کے دوران دی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کےسربراہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے مختلف سرگرمیوں اور ایئر لائنز کے آپریٹنگ اخراجات کو کم کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی اطلاع دی۔

ملک نے فنانس مشیر کو بتایا کہ بہتر انتظام اور دستیاب رقم اور انسانی وسائل کا بہتر استعمال کرکے ایئر لائنز کی آمدنی کوبڑھا جا رہا ہے۔

اجلاس میں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے پی آئی اے کو خود انحصاری، پائیدار بزنس پلان کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ قومی ایئرلائن موثر طریقے سے اپنے وسائل کا استعمال کرے اور کارکردگی اور مالیاتی نظم و ضبط یقینی بناتے ہوئے آمدن بہتر کرے۔

مشیر خزانہ نے قومی ایئر لائن کی مشکلات پر قابو پانے اور بزنس معاملات اور فلائٹ آپریشنز میں استحکام حاصل کرنے کے لیے قابلِ عمل اور خود مختار کارپوریٹ پلان کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر طرح سے پی آئی اے انتظامیہ کے ساتھ ہے اور اس سے توقع کرتی ہے کہ وہ قومی ایئر لائن کو مقامی اور غیر ملکی مسافروں کے لیے معاشی طور پر مستحکم، قابلِ عمل اور خود مختار ایئرلائن بنانے کے لیے تندہی سے کام کرے گی۔

اس موقع پر ارشد ملک نے رہنمائی اور حمایت پر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ لاگت کم کرنے کے لیے تقریباً ایک ہزار ’اضافی عملے کو نکال چکی ہے۔

پی آئی اے سربراہ نے قبل از حج پروازوں میں 90 فیصد کارکردگی کے ساتھ اسے کامیاب قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ یہ نتائج بعداز حج آپریشن میں حاصل ہوں گے۔

Intro:Body:

PIA lays off nearly 1,000 surplus employees

Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 11:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.