پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے چین میں خطرناک کورونا وائرس کے سبب 15 مارچ تک بیجنگ کے لئے اپنی پراوزیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چین میں کورونا وائرس سے 2592 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 70 ہزار سے زائد اس سے متاثر ہیں۔
پاکستان کی سرکاری ایئر لائنز ہفتے میں دو مرتبہ اسلام آباد سے بیجنگ اور ٹوکیو کی پروازکرتی ہے۔
واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے اب تک 2592 افراد ہلاک اور 70 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ایران اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک میں بھی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔
اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور فی الحال بھارت سمیت تقریبا 31 ممالک میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے۔