ETV Bharat / international

پاکستان میں دردناک طیارہ حادثہ، 107 مسافر ہلاک - کراچی یں طیارہ حادثہ

ذرائع کے مطابق لینڈنگ سے ایک منٹ قبل پی آئی کے طیارہ کا ائیرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ شہری ہوابازی اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے کراچی آنے والے طیارے میں 99 مسافر اور عملے کے آٹھ افراد سوار تھے اور اس حادثے میں سبھی افراد ہلاک ہو گئے۔

sdfsdf
sdfsdf
author img

By

Published : May 22, 2020, 4:07 PM IST

Updated : May 22, 2020, 8:04 PM IST

پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی پاکستان ائیر لائن کا طیارہ ائیرپورٹ کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں 107 افراد ہلاک ہوگئے۔

ویڈیو

ذرائع کے مطابق لینڈنگ سے ایک منٹ قبل پی آئی طیارے کا رابطہ ائیر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہوگیا تھا۔

سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق طیارے میں فنی خرابی ہونے کی وجہ سے اس کے پہیے نہیں کھل رہے تھے۔ اس دوران طیارے کو راؤنڈ اپ کے لیے کہا گیا تبھی جہاز گر گیا۔

ذرائع کے مطابق طیارے میں 99 مسافر اور آٹھ کریو کا عملہ سوار تھا۔ ان میں 85 مسافر اکنامی کلاس 6 بزنس جب کہ دیگر افراد عملے کے ارکان تھے۔

ذرائع کے مطابق طیارہ ماڈل کالونی اور ملیر کینٹ کے قریب جناح گارڈن کے پاس آبادی پر گر گیا، جس میں گرتے ہی زبردست آگ لگ گئی ۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے آس پاس موجود رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، کیوں کہ گرنے سے قبل ان گھروں سے طیارہ ٹکرایا تھا۔

حادثے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ بھی پہنچ چکا ہے۔

Last Updated : May 22, 2020, 8:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.