ETV Bharat / international

گھریلو تشدد کے خلاف فلسطینی خواتین کا احتجاج - family violence

گذشتہ برس فلسطین میں بیت المقدس کے ایک گائوں میں خاتون میک اپ آرٹسٹ، اسراء غریب کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جن کا بعد میں انتقال ہو گیا تھا۔ اسی کے پیش نظر خواتین مظاہرہ کر رہی تھیں۔

sfd
sdf
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 7:36 PM IST

فلسطین میں ویسٹ بینک کے شہر رام اللہ میں درجنوں خواتین نے فلسطینی معاشرے میں گھریلو تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا۔

ویڈیو

ان کا مطالبہ ہے کہ خواتین، بچے اور ضعیف افراد کی حفاظت کے لیے قانون سازی کی جائے، تاکہ ایسے لوگوں کو تشدد کا نشانہ نہ بنایا جا سکے۔

خواتین کے لیے کام کرنے والی سماجی کارکن عروہ ہوڈالی کا کہنا ہے کہ 'ہم فلسطینی سماج میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں پر ہونے والے جرائم اور تشدد کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہم یہاں یہ کہنے کے لیے یکجا ہوئے ہیں کہ اب بہت ہو چکا اور اب نا قابل برداشت ہے'۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے دوران عائد کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران فلسطینی سماج میں گھریلو تشدد بڑھا ہے۔

خواتین کے لیے کام کرنے والی ایک دوسری سماجی کارکن کفا مناصرہ نے بتایا کہ فلسطینی پولیس کے اعداد و شمار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گذشتہ برس کے مقابلے رواں برس گھریلو تشدد اور قتل کے واقعات میں 42 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

گذشتہ برس سیکڑوں فلسطینی خواتین نے ویسٹ بینک میں ایک 21 سالہ لڑکی کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے کے لئے ایک مظاہرہ کیا تھا جو مبینہ طور پر نام نہاد غیرت کے نام پر قتل کا نشانہ بنی تھی۔

بیت المقدس کے نواحی گائوں کی خاتون میک اپ آرٹسٹ، اسراء غریب کو گذشتہ برس اگست میں شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جن کا بعد میں انتقال ہو گیا تھا۔

اسراء غریب کے معاملے نے آن لائن اور عرب میڈیا میں ہنگامہ بپا کر دیا تھا اور بڑے پیمانے پر انصاف کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

فلسطینی علاقوں میں وقتا فوقتا اس طرح کی ہلاکتیں ہوتی رہتی ہیں، لیکن اس کے درست اعداد و شمار مشکل سے ہی سامنے آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین کے تئیں تشدد کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.