پاکستان کے شہر کراچی میں پیر کے روز ایک دھماکے میں ایک پاکستانی نیم فوجی دستہ کا جوان ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یہ حملہ کراچی کے ایک پرہجوم اورنگی قصبے میں کھڑی موٹرسائیکل پر بم نصب کرکے کیا گیا۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک رینجرز کی گاڑی اس علاقے سے گزر رہی تھی۔
بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں دو رینجرز سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔