ETV Bharat / international

پنجاب اجتماعی جنسی زیادتی کی خبر نشر کرنے سے متعلق پاکستانی چینلز پر پابندی - میڈیا کوریج

پاکستان میں میڈیا کو ریگولیٹ کرنے والی باڈی 'پیمرا' نے گذشتہ ماہ پنجاب صوبے میں ہوئے وحشیانہ حادثے پر میڈیا کے غیرذمہ دارانہ کوریج کو تسلیم کرتے ہوئے کورٹ کے حکم کے بعد اس سے متعلق میڈیا کوریج پر روک لگا دی ہے۔

sfd
fsd
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 5:07 AM IST

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پولیس کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کے ذریعہ ایک حکم منظور ہونے کے بعد تمام ٹی وی چینلز کو صوبہ پنجاب میں گذشتہ ماہ ہونے والے وحشیانہ اجتماعی زیادتی کی خبر نشر کرنے سے روک دیا ہے۔

ڈان نیوز نے پیمرا کے جنرل منیجر محمد طاہر کی طرف سے جاری کردہ ہدایت کے حوالے سے یہ بتایا کہ 'تمام سیٹلائٹ نیوز چینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی کی لاہور عدالت کے احکامات کی تعمیل کریں، جس میں سیالکوٹ موٹر وے واقعے سے متعلق احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اور آئندہ بھی اس معاملے سے متعلق کسی بھی مواد کو نشر کرنے سے گریز کیا جائے'۔

تفتیشی افسر ذوالفقار چیمہ نے اے ٹی سی کے سامنے اس سلسلے میں میڈیا کوریج پر پابندی کے لئے درخواست دائر کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ واقعہ گھناؤنا جرم ہے اور اس معاملے میں میڈیا غیر ذمہ دارانہ کام کر رہا ہے۔

چیمہ نے عدالت کو مزید بتایا کہ اس واقعے کی میڈیا کوریج کے سبب اہم ملزم کی گرفتاری میں رکاوٹ پیدا ہوتی رہی ہے۔

اپنے فیصلے میں جج ارشاد حسین بھٹہ نے آئی او کی بات کا اعتراف کیا اور کہا کہ میڈیا کوریج کی وجہ سے متاثرہ اور کنبہ کی بدنامی بھی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.