ETV Bharat / international

سری سری روی شنکر کو پاکستان کی دعوت - وزیر اعظم امران خان

کرتار پور راہداری کو ہفتے کے روز سکھ زائرین کے لیے کھولا جائے گا، اس موقعے پر بھارت اور پاکستان کی طرف سے الگ الگ تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

Shri Ravi Shankar
author img

By

Published : Nov 8, 2019, 10:45 AM IST

Updated : Nov 8, 2019, 12:05 PM IST

برصغیر کی تقسیم کے بعد یہ پہلا موقعہ ہے کہ پاکستان سکھ مذہب سے وابستہ لوگوں کے لیے دربار صاحب کرتارپور کا راستہ کھول رہا ہے۔ دونوں ممالک کی معزز شخصیات کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شامل ہونگی۔

پاکستان نے سرکردہ ہندو رہنما سری سری روی شنکر کو بھی اس افتتاحی تقریب میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا ہے۔

پاکستان نے سری سری روی شنکر کو بھیجے گئے خط میں لکھا ہے کہ''کرتار پور راہداری کھولنا آپ کے مطمح نظریعنی 'عدم تشدد کی دنیا' قائم کرنے کی جانب ایک پہل ہے''۔

کرتار پور راہداری ہفتے کے روز سکھ مسافروں کے لیے کھولی جا رہی ہے۔ اس موقع دونوں ممالک کی طرف سے افتتاحی تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔

تین کلومیٹر لمبا یہ راستہ سکھ مذہب کے لوگوں کو قدیم گردوارہ کرتار صاحب پہنچائے گا، جہاں گرونانک دیوجی نے سنہ 1539 میں وفات پائی۔

کرتار پور کوریڈور کا راستہ کھلنے کے بعد سکھ مسافر بغیر ویزہ کے ڈیرہ دربار صاحب جا پائیں گے، کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیاد 26 نومبر 2018 کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے رکھا گیا تھا۔

Intro:Body:

adgdfhj

Conclusion:
Last Updated : Nov 8, 2019, 12:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.