پاکستان میں اومیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ (Pakistan reports first Omicron case) کیا گیا ہے اور یہ کیس کراچی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔
پرائیویٹ اسپتال کے معالجین نے خاتون مریضہ میں اومیکرون کی تصدیق کی ہے۔
سندھ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق متاثرہ خاتون بیرون ملک سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے حکام نے بتایا کہ پرائیویٹ اسپتال متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: World Health Organization on omicron: ڈبلیو ایچ او نے جنوبی افریقہ پر پابندی لگانے پر ناراضگی ظاہر کی
محکمۂ کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس بھی کراچی میں رپورٹ ہوا تھا۔
(یو این آئی)