ETV Bharat / international

بھارتی صدر کے لیے پاکستانی فضائی حدود مسدود

پاکستان نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

بھارتی صدر کے لیے پاکستانی فضائی حدود مسدود
author img

By

Published : Sep 7, 2019, 4:57 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 7:06 PM IST

اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی کہ پاکستان نے بھارتی درخواست کو مسترد کردیا۔

پاکستانی میڈیا رپورٹز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی صدر نے آئس لینڈ جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن کشمیر کے موجودہ حالات میں بھارتی قیادت کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ 'کشمیر میں 'بربریت اور ظلم' ہو رہا ہے اور پاکستان مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں اٹھائے گا'۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 'بھارت نے گذشتہ 34 روز سے کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر رکھا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ' اس بارے میں وزیراعظم عمران خان نے منظوری دے دی، بھارت کے صدر نے درخواست کی تھی کہ آئس لینڈ جانے کے لیے پاکستان اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔'

Intro:Body:

Pakistan rejects Indian president request to fly over its airspace

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 7:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.