پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، مارچ سے ہی سبھی پروازوں کو رد کر دیا گیا تھا، جس کے بعد 30 جون تک کچھ مقامات پر گھریلو پروازیں چلائی گئی۔
تیس جون تک کراچی، اسلام آباد، لاہور، پیشاور اور کوئٹہ میں گھریلو پروازوں کو پرواز کی اجازت دی گئی تھی، ایک بار پھر پاک سیول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے انہیں پانچ جگہوں پر 31 اگست تک پرواز کی اجازت دی گئی ہے۔
گھریلو پروازوں کے ساتھ ساتھ چارٹڈ فلائٹس کو بھی کراچی، اسلام آباد، لاہور، پیشاور اور کوئٹہ میں پرواز کی اجازت ہو گی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ملک میں اب تک کووڈ-19 سے 2 لاکھ 13 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 4 ہزار 395 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ ملک میں 1 لاکھ 1 ہزار افراد کووڈ-19 سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا وائرس پر تو قابو پایا جارہا ہے، ساتھ ساتھ ملک کی معیشت پر بھی اس سے کم اثر پڑھ رہا ہے۔