نیشنل ہیلتھ کمیٹی نے پیر کو بتایا کہ ان تین کیسز میں سے دو بیرون ملک کے ہیں۔ کمیٹی کے مطابق چین میں کورونا کے کیسز بڑھ کر اب 82830 ہو گئے ہیں اور اب تک تقریبا 4633 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ 77400 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا ہے جبکہ 700 افراد زیر علاج ہیں۔ ان میں 50 سے زائد متاثرین کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔