نیپال کی وزارت صحت نے بتایا کہ مسجد میں رہنے والے 65 سالہ ایک شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس معاملے کے بعد نیپال میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والے شخص کا تعلق جماعت سے ہے، جو ادے پور کی ایک مسجد میں مقیم تھے۔
متاثر شخص براٹ نگر کے رہنے والے ہیں۔ وہ 12 افراد پر مشتمل ایک جماعت کے ساتھ ادے پوری کی مسجد میں مقیم تھے۔ ان میں سے 11 کا تعلق بھارت سے ہے۔
اسی دوران 65 سالہ ایک متاثرہ خاتون کو صحتیابی کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ تین ہفتے قبل خاتون کو بگلنگ کے ڈھولاگری ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اسی طرح ایک کم عمر نوجون کو بھی کاٹھمانڈو کے ٹیکو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ فی الحال نیپال میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 28 رہ گئی ہے۔