ETV Bharat / international

بھارت کی ٹڈی دل کو قابو میں کرنے کے لئے ایران اور پاکستان سے تعاون کی پیشکش - Locusts damage crops

بھارت نے كووڈ -19 عالمی وبا کے بعد اب ٹڈی دل کے حملوں سے فصلوں کو بچانے کے لئے اب ایران اور پاکستان کو تعاون کی پیشکش کی ہے جس پر ایران نے مثبت رخ دکھایا ہے لیکن پاکستان کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں آیا ہے۔

ایران اور پاکستان سے تعاون کی پیشکش
ایران اور پاکستان سے تعاون کی پیشکش
author img

By

Published : May 22, 2020, 3:19 PM IST

ذرائع نے یہاں بتایا کہ بھارت نے كووڈ -19 کی طرز پر ریگستانی ٹڈیوں کو قابو میں کرنے کے سلسلے میں پہل کی ہے۔ جنوبی اور جنوب مغربی ایشیا میں ٹڈی دل کا حملہ فصلوں کو برباد کر دیتا ہے۔ اس سال بھی یہ علاقہ اس چیلنج کا سامنا کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایف اے او کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جنوب مغربی ساحلی میدانوں سے لے کر سیستان بلوچستان کے اندرونی علاقوں میں ٹڈیوں کی پیدائش ہورہی ہے۔ یہ ٹڈی دل پاکستان کے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب صوبوں میں تباہی مچاتے ہیں ۔ ہندوستان میں پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کے سرحدی علاقوں میں یہ دل فصلوں کو زبردست نقصان پہنچاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.