ETV Bharat / international

امریکہ یا کسی دوسرے ملک کو نشانہ بنا کر میزائل کا تجربہ نہیں کیا: شمالی کوریا - آبدوز سے بیلسٹک میزائل

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ یا کسی دوسرے ملک کو نشانہ بنا کر میزائل کا تجربہ نہیں کیا، اس تجربے کا مقصد کسی دوسرے ملک کو نقصان پہنچانا نہیں تھا بلکہ یہ اپنے دفاع کے لیے ایک مشق تھا۔

North Korean leader
شمالی کوریا کا سربراہ کم جونگ
author img

By

Published : Oct 21, 2021, 7:12 PM IST

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس نے آبدوز سے بیلسٹک میزائل امریکہ یا کسی دوسرے ملک کو نشانہ بنا کر نہیں داغی تھی۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے یہ وضاحت دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جنوبی کوریا نے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے منگل کی رات جاپان کے سمندر کی طرف ایک میزائل کا تجربہ کیا۔ بدھ کے روز پیانگ یانگ نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس نے آبدوز سے لانچ کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں امریکہ نے شمالی کوریا سے اپیل کی ہے کہ وہ مزید ایسا کرنے سے گریز کرے اور یہ بہتر ہوگا کہ لانچ کے بعد ایک بار اس موضوع پر آپس میں بات کی جائے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا ’حالیہ ٹیسٹ کے دوران نہ تو ہم نے امریکہ پر توجہ دی اور نہ ہی امریکہ کو نشانہ بنانے کا ہمارا کوئی ارادہ تھا۔

اس کا منصوبہ مکمل طور پر ملک کی حفاظت کے لیے بنایا گیا تھا، اس لیے امریکہ کو اس کے بارے میں فکر کرنے یا پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘۔

وزارت نے کہا کہ اس ٹیسٹ کا مقصد کسی دوسرے ملک کو نقصان پہنچانا نہیں تھا بلکہ یہ اپنے دفاع کے لیے ایک مشق تھا۔

امریکہ اور کئی یورپی ممالک نے بدھ کے روز شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات کی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ پیانگ یانگ کی تکنیکی ترقی اس کے جوہری اور میزائل پروگراموں اور اس کی معاشی سرگرمیوں پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے فوری نفاذ کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.