خبررساں ایجنسی يونهاپ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا نے ہفتہ کو صبح پانچ بجکر 32 منٹ پر اور پانچ بجکر 50 منٹ پر اپنے مشرقی ساحل سمندر سے میزائل کا تجربہ کیا۔
يونهاپ نے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے حوالہ سے کہا ’ہمیں شمالی کوریا کی جانب سے مزید میزائل کے تجربہ کئے جانے کا خدشہ ہے کیونکہ جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں ‘‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی مشقیں کی مخالفت میں شمالی کوریا میزائل ٹیسٹ کر رہا ہو۔
اطلاع کے مطابق شمالی کوریا نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہفتہ کو پانچویں دور کا میزائل تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا اور امریکہ کو لگتا ہے کہ شمالی کوریا نے حال ہی میں کم فاصلے کے میزائل کا تجربہ کیا ہے جبکہ شمالی کوریا نے کہا کہ اس نے کئی طرح کے نئے راکٹ لانچر کا تجربہ کیا ہے۔
قابل غور ہے کہ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر بیلسٹک میزائل پروگرام کو تیار کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔