ڈبلیو ایچ او کے مشرقی بحیرہ روم کے علاقے کے لیے علاقائی ڈائریکٹر رچرڈ برینان نے منگل کو کہا کہ افغانستان میں سیاسی بحران سے کورونا اور دیگر بیماریوں کے لیے ویکسینیشن پروگرام پر نمایاں اثر پڑا ہے۔
انہوں نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں ابھی تک اس معاملے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے جس سے کہ یہ جان سکیں کہ افغانستان میں نئی حکومت ویکسینیشن پروگرام کی مخالفت کررہی ہے، لیکن ہم اس کے تعلق سے کافی فکرمند ہیں کیونکہ دیگر بیماریوں کے ویکسینیشن پروگرام بھی اس سے متاثر ہورہے ہیں جو دیگر بیماریوں میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ جہاں تک ممکن ہو، ہم ویکسینیشن پروگرام میں اضافہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Taliban Press Conference: طالبان نے تمام ممالک سے سفارت خانے بند نہ کرنے کی اپیل کی
واضح رہے کہ افغانستان میں اب تک 153000 کورونا کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں اور سات ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اس وقت ڈیلٹا وائرس کا انفیکشن زیادہ پھیل رہا ہے۔
یو این آئی