ETV Bharat / international

طالبان کے ساتھ ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا: ٹرمپ - طالبان کے ساتھ ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری لڑائی کو ختم کرنے کے لئے طالبان کے ساتھ مذاکرات صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، لیکن ابھی تک دونوں ممالک کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

طالبان کے ساتھ ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا: ٹرمپ
author img

By

Published : Aug 31, 2019, 11:28 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:06 PM IST

مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کو کیمپ ڈیوڈ روانہ ہونے سے قبل وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے یہ بات کہی ۔مسٹر ٹرمپ نے کہا ’’طالبان کے ساتھ ہمارے مذاکرات صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ ہمارے درمیان کسی معاہدے کے متعلق ابھی تک رضامندی بن نہیں پائی ہے‘‘ ۔

امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان میں پولیس کی مہمات کی امداد کے لئے 8600 امریکی فوجی موجود رہیں گے ۔اس سے قبل طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ کسی معاہدے پر رضا مندی کی رپورٹیں پوری طرح غلط ہیں۔طالبان کے ایک اور ترجمان نے اس ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں 18 سال سے چل رہی خانہ جنگی کو ختم کرنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان جلد ہی ایک امن معاہدہ ہونے والا ہے ۔

امریکہ اور طالبان کے درمیان نویں دور کے مذاکرت قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہو رہے ہیں ، اس کے تحت جمعرات کو آٹھویں دورکے مذاکرات ہوئے ۔افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے بدلے طالبان کے خلاف مہمات کو روکنے کے سلسلے میں دونوں فریقوں کے درمیان امن معاہدہ ہونے کی توقع ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 11:06 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.