ETV Bharat / international

کووڈ 19: نیوزی لینڈ میں عام انتخابات مؤخر

اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ 'انتخابات میں تاخیر کی وجہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات ہیں تاکہ اس وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔'

کووڈ 19: نیوزی لینڈ میں عام انتخابات میں تاخیر

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 7:43 AM IST

کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے درمیان نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے پیر کو انتخابات میں چار ہفتوں کی تاخیر کا اعلان کیا۔

قابل ذکر ہے کہ نیوزی لینڈ میں یہ انتخابات 19 ستمبر کو ہونے تھے۔

جیسنڈا آرڈرن، جو دوبارہ انتخابات کی خواہاں ہیں نے اعلان کیا ہے کہ اب انتخابات 17 اکتوبر کو ہوں گے۔

اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے آرڈرن نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر کی وجہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات ہیں تاکہ اس وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔'

انتخابی کمیشن نے کہا کہ ووٹنگ الرٹ لیول 2 کے تحت محفوظ طریقے سے ہو سکتی ہے۔ آرڈرن نے کہا کہ انہیں بھی رائے دہندگان کی شرکت، انصاف اور یقین دہانی میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔

نیوزی لینڈ حکومت نے جمعہ کے روز سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں مزید 12 دن کے لیے توسیع کی۔

اتوار کے روز کمیونٹی میں 12 نئے معاملات رپورٹ ہوئے جس میں فعال معاملات کی تعداد 49 ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.