ETV Bharat / international

نیپال نظرثانی نقشہ بھارت اور عالمی برادری کو بھیجنے کا خواہاں

نیپال حکومت وسط اگست تک ملک کا نظرثانی شدہ نقشہ بھارت، گوگل اور عالمی برادری کو بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Nepal to send updated map to India, international community
نیپال نظرثانی نقشہ بھارت اور عالمی برادری کو بھیجنے کا خواہاں
author img

By

Published : Aug 2, 2020, 2:53 AM IST

Updated : Aug 2, 2020, 7:16 AM IST

نیپال نے نظرثانی شدہ نقشہ میں بھارت کے علاقوں لمپیادھرا، لیپولیکھ اور کالاپانی کو شامل کیا ہے اور اس نظرثانی شدہ نقشہ کو دنیا کے سامنے لانے کا نیپالی حکومت نے منصوبہ بنایا ہے۔

نیپال کے وزیر پدما اریال نے بتایا کہ ’ہم نے کالاپانی، لیپولیکھ اور لمپیادھرا علاقوں کو شامل کرتے ہوئے ملک کا جو نقشہ تیار کیا ہے اسے بین الاقوامی ایجنسیز، عالمی برادری اور بھارت کو بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں جبکہ یہ عمل رواں ماہ کے وسط تک مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیپال کے تازہ ترین ورژن پر مبنی نقشہ کے 4 ہزار کاپیاں انگریزی زبان میں چھاپی گئی ہیں جسے بین الاقوامی برادری کو بھیجا جائے گا۔ اس کے علاوہ نظرثانی شدہ نقشہ کی 25 ہزار کاپیاں طباعت کی گئی ہے جسے ملک بھر میں تقسیم کیا جائے گا۔

نقشہ کی کاپیاں مختلف محکموں میں مفت تقسیم کی جائیں گی جبکہ عام لوگ اسے 50 نیپالی روپئے میں خرید سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے کہا کہ نیپال کی جانب سے اپنے علاقے میں مصنوعی توسیع کے دعوے تاریخی حقائق یا شواہد پر مبنی نہیں ہے اور نہ ہی اسے صحیح ٹھہرایا جاسکتا ہے۔

Last Updated : Aug 2, 2020, 7:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.