ETV Bharat / international

نیپال میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 35 ہلاکتیں - ملک میں کورونا

ملک میں کورونا کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 افراد کی موت ہوگئی، جو ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔ گذشتہ سال 4 نومبر کواس وبا نے ایک ہی دن میں 30 افراد کو ہلاک کیا تھا۔

نیپال میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 35 ہلاکتیں

author img

By

Published : Apr 30, 2021, 12:59 PM IST

نیپال میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کا بحران گہرا ہوتا جارہا ہے، جہاں اس وائرس کی وجہ سے ایک دن میں 35 افراد کی موت ہوئی ہے۔

نیپال کی وزارت صحت و آبادی کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 افراد کی موت ہوگئی، جو ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔

گزشتہ سال 4 نومبر کواس وبا نے ایک ہی دن میں 30 افراد کو ہلاک کیا تھا۔ جمعرات تک اس ہمالیائی ملک میں اس وبا کی وجہ سے کل 3،246 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حالیہ دنوں میں اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

کاٹھمنڈو کے سکراراج ٹراپیکل اینڈ انفیکشیئس اسپتال میں کلینیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ شیر بہادر پن نے کہا نئی لہر بھی زیادہ متعدی اور خطرناک ثابت ہوئی ہے اور پہلی لہر کے مقابلے میں بہت سے لوگ دوسری لہر میں اسپتال میں داخل ہیں۔

وزارت کے مطابق جمعرات کو ملک میں کورونا کے 4928 نئے متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جو ایک دن میں متاثرہ مریضوں کی تیسری سب سے زیادہ تعداد ہے۔ حالیہ دنوں میں ملک میں کورونا کے انفیکشن میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.