ETV Bharat / international

نیپال: پارلیمنٹ تحلیل، وسط مدتی انتخابات کا اعلان - nepal president dissolves house of representatives

صدر نے وزیر اعظم کے عہدے کے لئے شیر بہادر دیوبا اور کے پی شرما اولی دونوں کے دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔

nepal president dissolves house of representatives

author img

By

Published : May 22, 2021, 5:04 PM IST

نیپال میں سیاسی بحران جاری ہے۔ وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور حزب اختلاف کی جماعتوں کی نئی حکومت تشکیل دینے کی کوششوں کے درمیان نیپال کی صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے ایوان نمائندگان کو تحلیل کردیا اور وسط مدتی انتخابات کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر کے دفتر کے مطابق وسط مدتی انتخابات نیپال میں 12 اور 19 نومبر کو ہوں گے۔

صدر دفتر نے کہا کہ صدر نے وزیر اعظم کے عہدے کے لئے شیر بہادر دیوبا اور کے پی شرما اولی دونوں کے دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔

اس سے قبل جمعہ کے روز دونوں وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور اپوزیشن جماعتوں نے اراکین پارلیمنٹ کے دستخط کے ساتھ ایک خط صدر ودیا دیوی بھنڈاری کو پیش کیا تھا، جس میں نئی ​​حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ کیا تھا۔

وزیر اعظم اولی نے آئین کے آرٹیکل 76 (5) کے مطابق دوبارہ وزیر اعظم بننے کے لئے اپنی پارٹی سی پی این-یو ایم ایل کے 121 ممبران اور جنتا سماج وادی پارٹی نیپال (جے ایس پی-این) کے 32 ممبران کی حمایت کے دعوے کا ایک خط پیش کیا تھا۔

جبکہ نیپالی کانگریس کے صدر شیر بہادر دیوبا نے 149 ممبران پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

دیوبا وزیر اعظم کے عہدے کے دعوے کے لئے حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ صدر کے دفتر پہنچے تھے۔

صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے اپوزیشن اتحاد سے کہا تھا کہ وہ حکومت تشکیل دینے کے معاملے پر آئینی ماہرین سے مشورہ کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.