ETV Bharat / international

اولی اور نیپال کمیونسٹ پارٹی کے رہنما پراچندا کی میٹنگ بغیر کسی نتیجے کے ختم - نیپالی وزیر اعظم

خیال رہے کہ اولی شرما کو 30 جون کو ہونے والی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، بیشتر ارکان نے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

fsd
sdf
author img

By

Published : Jul 5, 2020, 10:31 PM IST

اتوار کے روز نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور نیپال کمیونسٹ پارٹی کے سینئر رہنما پشپا کمل دہل پراچندا کے مابین ہونے والی میٹنگ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئی۔

نیپالی اخبار 'ہمالین ٹائمز' کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پیر کی صبح مذاکرات کا اگلا دور منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

شیتل نواس پر نیپالی صدر بدھیا دیوی بھنڈاری سے ملاقات کے بعد پراچندا نے اولی شرما کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچ کر ملاقات کی۔

خیال رہے کہ اولی شرما کو 30 جون کو ہونے والی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، بیشتر ارکان نے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

مختلف معاملات کو حل کرنے میں حکومت کی 'ناکامی' کے لئے پارٹی کے اندر اور باہر اولی شرما کی تنقید کی گئی ہے، خاص طور پر جب انہوں نے عوامی سطح پر یہ بیان دے دیا کہ بھارت ان کی حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.