ETV Bharat / international

افغانستان میں تقریبا 40 ملین افراد انتہائی غربت کے شکار ہوسکتے ہیں: اقوام متحدہ

افغانستان میں جاری انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی نے کہا کہ اگر بیک وقت انسانی، اقتصادی اور سیاسی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر کوئی اقدام نہ کیا گیا تو افغانستان 2022 کے وسط تک انتہائی غربت میں گر سکتا ہے۔

Nearly 40 million Afghans may fall into extreme poverty by mid 2022 says UN
افغانستان میں تقریبا 40 ملین افراد انتہائی غربت کے شکار ہوسکتے ہیں: اقوام متحدہ
author img

By

Published : Nov 18, 2021, 10:16 PM IST

اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) نے ایک بیان میں کہا "افغانستان تقریباً 40 ملین لوگوں کا ملک ہے، جن میں سے تقریباً سبھی 2022 کے وسط تک انتہائی غربت میں گر سکتے ہیں اگر بیک وقت انسانی، معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر کوئی اقدام نہ کیا گیا،"

ادرہ نے کہا کہ ملک کی ضروری خدمات منہدم ہو رہی ہیں۔ بنیادی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جبکہ روزگار کے مواقع ختم ہوتے جارہے ہیں۔ بینکنگ کا نظام بری طرح سے درہم برہم ہے، جس سے ملک بھر میں نقدی کی زبردست قلت پیدا ہو رہی ہے اور ملک میں COVID-19 وبائی بیماری بھی جاری ہے۔

آئی او ایم کے بیان کے مطابق افغانستان کو اس وقت بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا سامنا ہے۔

ابھی تک کے ایک اندازے کے مطابق 5.5 ملین افراد ملک کے اندر ہی بے گھر ہوچکے ہیں، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو بہت دنوں سے بے گھر ہیں اور 68 لاکھ وہ افراد ہیں جو 2021 میں نئے تنازعات سے بے گھر ہوئے ہیں۔ یہ صرف 2021 میں ایران اور پاکستان سے 1.1 ملین غیر دستاویزی افغان واپس آنے والوں کے علاوہ ہے۔

بدھ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کی صورتحال پر اجلاس طلب کیا تھا جس میں مختلف ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان میں جامع حکومت کے مطالبے کو تقویت دیتے ہوئے اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ملک کو طالبان کے تحت خواتین اور لڑکیوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کا سامنا ہے۔

سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی سربراہ ڈیبورا لیونز نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ "افغان خواتین اور لڑکیوں کے بنیادی حقوق اور آزادیوں میں عمومی طور پر کمی کی گئی ہے۔"

انہوں نے کہا، "لڑکیوں کی تعلیم پر ڈی فیکٹو حکام نے اشارہ کیا ہے کہ وہ ملک گیر پالیسی پر کام کر رہے ہیں تاکہ لڑکیوں کی تعلیم کے حق کو پورے ملک میں استعمال کیا جا سکے۔"

لیکن لیونز نے اس بات پر زور دیا کہ طالبان حکام نے کہا ہے کہ انہیں پالیسی اور اس پر عمل درآمد کی وضاحت کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.