ETV Bharat / international

ویسٹ بینک کی مساجد نے نمازیوں کا خیر مقدم کیا

اس موقع پر نہ صرف مسجد بلکہ عیسائی گرجا گھروں کو بھی کھولنے کی اجازت دی گئی۔ مساجد اور گرجا گھروں کا دوبارہ کھولا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ کورونا وائرس کے صدمے کے بعد شہر میں زندگی معمول پر آرہی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : May 26, 2020, 9:53 PM IST

منگل کے روز فلسطینی شہر ویسٹ بینک کی مساجد نے نمازیوں کا خیر مقدم کیا کیونکہ فلسطینی حکام نے کورونا وائرس کے سبب لگائے گئے لاک ڈاون کی بیشتر پابندیوں کو ختم کر دیا۔

ویڈیو

مساجد کے دوبارہ کھولے جانے کا لوگوں نے انتہائی خوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا اور حفاظتی اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے نمازیوں نے کئی ہفتوں کے بعد مساجد کا رخ کیا۔

محمود عوادی نامی ایک شخص نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے بڑی راحت محسوس ہوئی ہے اور میں بہت خوش ہوں کیونکہ آج مسجد کے دوبارہ کھلنے کے ساتھ ہی عید کی خوشی مکمل ہو گئی۔ آج کا دن عید سے زیادہ خوشی کا دن ہے'۔

اس موقع پر نہ صرف مسجد بلکہ عیسائی گرجا گھروں کو بھی کھولنے کی اجازت دی گئی۔ ویسٹ بینک میں 5 مارچ کو لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا تھا۔ فی الحال مساجد اور گرجا گھروں کا دوبارہ کھولا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ کورونا وائرس کے صدمے کے بعد شہر میں زندگی معمول پر آرہی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے ویسٹ بینک میں 400 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ متاثرین میں سے زیادہ تر ایسے افراد ہیں جو اسرائیل میں کام کرتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.