ملیشیا میں جمعرات کی نصف شب کووڈ 19 کے 36684 نئے معاملوں کی تصدیق ہونے کے ساتھ ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2798917 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے جمعہ کو اس کی اطلاع دی۔ Corona Cases in Malaysia
وزارت کی ویب سائٹ پر شیئر کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 3363 معاملے مقامی انفیکشن کے ہیں جب کہ 321 معاملے بیرونی ممالک سے آئے لوگوں کے ہیں۔
ملک میں اس وبا کے انفیکشن سے مزید 12 اموات ہونے سے مرنے والوں کل تعداد 31750 ہوگئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اس وبا سے مزید 3292 مریضوں کے صحت مند ہونے سے ٹھیک ہونے والوں کی کل تعداد 27 لاکھ 26 ہزار 891 تک پہنچ گئی ہے۔ Corona Death Cases in Malaysia
ملک میں انفیکشن کے 40276 سرگرم معاملے ہیں، جن میں 198 مریض لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں اور 93 مریضوں کو سانس لینے میں دشواری ہونے پر انہیں آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔
ملیشیا میں جمعرات کو 2 لاکھ 65 ہزار 957 لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس سے ملک میں 79.7 فیصد اہل آبادی کو پہلی خوراک دی جاچکی ہے اور 78.6 فیصد آبادی کو دونوں ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ وہیں 27 فیصد اہل آبادی کو بوسٹر ڈوز کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ Corona Vaccination Rate in Malaysia
یو این آئی