اسرائیل میں سات اور لوگوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن پائے جانے کے بعد متاثروں کی تعداد بڑھ کر 200 ہوگئی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ پورے ملک میں 16 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 162 متاثروں کا علاج ہو رہا ہے، جن میں سے دو کی حالت سنگین ہے۔ اس کے علاوہ 34 لوگ اپنے گھر میں ہی نگرانی میں ہیں اور چار لوگ صحت مند ہوکر اسپتال سے گھر لوٹ چکے ہیں۔
اس درمیان وائرس کی وبا کے پیش نظر اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے خلاف چل رہے بدعنوانی کے معاملے کی سماعت کی اگلی تاریخ منگل سے بڑھا کر 24 مئی کردی گئی ہے۔
اسی طرح ازبکستان میں کرونا وائرس سے انفیکشن کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔ وزارت صحت نےبتایا کہ حال ہی میں فرانس کی سیاحت سے لوٹے ایک شخص میں یہ انفیکشن پایا گیا ہے۔
اس کے رابطے میں آئے سبھی لوگوں اور وہ جس جہاز سے آیا تھا اس کے ساتھیوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔