ETV Bharat / international

امریکہ، آسٹریلیا، جاپان کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات معنیٰ خیز، مودی کا دعویٰ

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے تین روزہ دورہ امریکہ کے دوران امریکی نائب صدر کے علاوہ آسٹریلیا اور جاپان کے وزرائے اعظم سے ملاقات کی، جس کے بعد مودی ٹویٹ کرکے اس ملاقات کو معنی خیز اور انڈو پیسیفک خطے کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

modi says meeting with the leaders of the amrica, Australia and Japan is a meaningful
مودی نے امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کو معنی خیز قرار دیا
author img

By

Published : Sep 24, 2021, 3:33 PM IST

وزیراعظم نریندرمودی نے امریکی نائب صدر، آسٹریلیا اور جاپان کے وزیراعظم سے ملاقات کو معنی خیز قرار دیا ہے۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کے ساتھ ملاقات کو اہم قرار بتاتے ہوئے مودی نے ٹویٹ کیا کہ ’’میرے اچھے دوست، وزیراعظم اسکاٹ موریسن کے ساتھ بات چیت کرنا ہمیشہ فائدہ مند رہا ہے، ہم نے تجارت، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا ‘‘۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

وہیں، جاپان کو بھارت کے سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری بڑھانے والے مختلف موضوعات پر جاپانی وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا کے ساتھ بہترین بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور جاپان کی مضبوط دوستی پورے خطے کے لیے اچھی ہے۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

مودی نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مہارت نے پوری دنیا کو تحریک دی ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ ہم نے کئی موضوعات پر بات کی، جو مشترکہ اقدار اور ثقافتی روابط پر مبنی بھارت امریکہ دوستی کو مزید مضبوط کرے گی ‘‘۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی تین روزہ امریکہ کے دورہ پر ہیں۔ ان کے ساتھ وفد میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال ، سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا اور دیگر اعلیٰ سینئر حکام وفد بھی امریکہ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر پہلے ہی امریکہ میں ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ یعنی آج کواڈ کا پہلا اجلاس واشنگٹن ڈی سی میں ہونے جا رہا ہے۔ کواڈ اتحاد میں امریکہ، آسٹریلیا، انڈیا اور جاپان شامل ہیں۔ کواڈ کا اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ جب رواں ہفتے کے اوائل میں ایک نئے بین الاقوامی سکیورٹی معاہدے نے تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ متنازع آکس معاہدے میں امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.