جیو کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان نے ٹھوس اقدامات کیے ہیں جبکہ اقدامات سعودی وزیر کے ساتھ تحریری طور پر شیئر بھی کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اقدامات پر سعودی وزیر عادل الجبیر مطمئن نظر آئے اور بروز پیرسعودی وزیر بھارت جائیں گے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ قریشی نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی تو اسے سفارتی سطح پر نقصان ہوگا۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا بھارت پر دباؤ ڈال رہی ہے مگرمودی الیکشن تک کشیدگی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں یہ ان کی سیاسی مجبوری ہے ۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ 2014 کے نیشنل ایکشن پلان میں ہوچکا تھا لیکن اس وقت کی حکومت نے اقدامات نہیں اٹھائےجبکہ اب تحریک انصاف کی حکومت اسے عملی جامہ پہنارہی ہے۔