طالبان ذرائع کے مطابق سابق نائب صدر کے گھر سے سونا اور موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبان اہلکار مبینہ طور پر امراللہ صالح کے گھر میں موجود ہیں اور لاکھوں ڈالرز اور بھاری مالیت کے سونے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ امر اللہ صالح کے گھر سے 65 لاکھ سے زائد امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔
خیال رہے طالبان کی جانب سے کابل کے گھیراؤ کے بعد امراللہ صالح وادی پنجشیر میں چلے گئے تھے تاہم پنجشیر میں بھی طالبان کے قبضے کے بعد یہ افواہیں ہیں کہ وہ تاجکستان فرار ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
دوسری جانب تاجکستان میں سابق افغان سفیر ظہیر اغبر نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجشیر کے رہنما احمدمسعود اور امراللہ صالح افغانستان میں ہی ہیں اور طالبان کے خلاف مزاحمت کی قیادت کررہے ہیں۔
(یو این آئی)