امریکہ اور ایران کے مابین جنگ کی صورت حال ہے، اس لیے اگر دونوں ممالک کی فوجی طاقتوں کا مقابلہ کیا جائے تو امریکہ ایران کے مقابلے زیادہ طاقتور ہے۔
اس سلسلے میں امریکی فوج کو دنیا کی سب سے طاقتور فوج سمجھا جاتا ہے، جبکہ ایران اس فہرست میں 14 ویں نمبر پر ہے۔
امریکہ کے پاس 12 لاکھ 81 ہزار 900 فعال فوجی اہلکاروں کے علاوہ 14 کروڑ سے زائد مین پاور دستیاب ہے، جبکہ ایران کے پاس 5 لاکھ 23 ہزار کی فوج کے علاوہ 4 کروڑ سے زائد ہی مین پاور موجود ہے۔
اس کے علاوہ زمینی طاقت کے معاملے میں امریکہ کے پاس ٹینک، فوجی گاڑیاں اور توپوں کی تعداد 48 ہزار 422 ہے، جبکہ ایران کے پاس محض 8 ہزار 577 ہی دستیاب ہے۔
ایران کے مقابلے امریکہ کے پاس ایک زبردست بحری طاقت ہے۔ امریکہ کے پاس 415 بحری جہاز، آبدوز اور مائن وارفیئر ہیں، جبکہ ایران میں ان کی تعداد 398 ہے۔
دونوں ممالک کی فضائی طاقت کے معاملے میں امریکہ ایران سے 20 گنا زیادہ طاقتور ہے۔ امریکہ کے پاس 10 ہزار 170 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹرز ہیں، تو وہیں ایران کے پاس ان کی تعداد محض 512 ہی ہے۔

امریکہ اپنے دفاعی بجٹ میں 716 بلین امریکی ڈالر خرچ کرتا ہے، جبکہ ایران اس کے مقابلے تقریبا 100 گنا کم خرچ کرتا ہے۔ ایران کے پاس 12 میزائلوں کے ساتھ محض 6.3 بلین امریکی ڈالر کا دفاعی بجٹ ہے۔