ETV Bharat / international

پومپيو کا دورہ عراق - visits iraq

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے ایران سے خطرے کے پیش نظرعراقی حکومت كو امریکی حمایت کے عزائم کا اظہار کے لیے بغداد کا دورہ کیا ۔

ایران سے خطرے کے درمیان پومپيو کا دورہ عراق
author img

By

Published : May 8, 2019, 1:04 PM IST

Updated : May 8, 2019, 3:11 PM IST

پومپيو نے منگل کو کہا تھا کہ وہ عراقی قیادت کے ساتھ بات چیت اور انہیں یہ یقین دہانی کرانے کے لیے بغداد جانا چاہتے ہیں تاکہ عراق کی خود مختاری اور آزادی کی حفاظت کے لیے امریکہ ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عراقی حکام سے ایران کے توانائی کے شعبے سے تعلق توڑنے کے لیے انتظامات پربھی بات چیت کریں گے۔

فائل فوٹو
ایران سے خطرے کے درمیان پومپيو کا دورہ عراق

امریکی صدر دفتروائٹ ہاؤس کے نیشنل ایڈوائزر جان بولٹن نے پیر کو ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ امریکہ نے ایران کو انتباہ دینے کے لیے مغربی ایشیا میں جنگی جہاز تعینات کئے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ بہت سی مشکلات، حالات بگڑنے کے اشارے اور انتباہات کے جواب میں یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔

پومپيو نے بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے عراق دورے کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا’’عراق کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مستحکم کرنے اور عراق کی سفارت کاری مشن اور اتحادی افواج کی حفاظت کی ضرورت پر زور دینے کے لئے صدر برہم صالح اور وزیر اعظم عادل عبد المہدی سے ملاقات کی‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ ٹاپ عراقی حکام سے ان کے ملک میں امریکی سفارتی مشن کی حفاظت اور دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے لڑ رہے امریکہ قیادت والی اتحادی افواج کے فوجیوں کی حفاظت پر بات چیت ہوئی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : May 8, 2019, 3:11 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.