ETV Bharat / international

پومپيو کا عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی سے تبادلہ خیال - امریکی فضائی حملوں کے خلاف منگل کو بغداد میں امریکی سفارت خانے پر دھاوا بولا

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملے کے پیش نظر عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی سے فون پر بات کرکے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا اور اس حملے کی سخت مذمت بھی کی۔

attack on american embassy in iraq
پومپيو کا عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی سےتبادلہ خیال
author img

By

Published : Jan 2, 2020, 11:54 AM IST

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اور ٹاگُس نے بدھ کی تاخیر شب ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔

ترجمان نے کہا کہ 'وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی سے فون پر بات کی اور بغداد میں 31 دسمبر کو امریکی سفارت خانے پر ایران کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملے کی سخت مذمت کی۔'

اورٹاگُس کے مطابق پومپيو نے عراق کی موجودہ سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے وہاں کی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے اور اس کے ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

پومپيو نے کہا کہ 'امریکہ عراقی آزادی اور خودمختاری کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔'

عراقی مظاہرین نے عراق اور شام میں كتائب حزب اللہ شیعہ جنگجوؤں کو نشانہ بنانے والے حالیہ امریکی فضائی حملوں کے خلاف منگل کو بغداد میں امریکی سفارت خانے پر دھاوا بولا اور اس کی بیرونی باڑ کو جلا دیا تھا۔

یہ حملہ پنٹاگن کی جانب سے اتوار کو دیئے گئے اس بیان کے بعد ہوا کہ اس نے ایران کی حمایت یافتہ گروپ کے كركك شہر کے قریب امریکی ٹھکانے پر حملے کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے عراق اور شام میں پانچ كتائب حزب اللہ ٹھکانوں کے خلاف’دفاعی حملے‘ کئے۔ كركك میں جمعہ کو ہوئے حملے میں ایک امریکی فوجی کی موت ہو گئی تھی اور چار فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

Intro:Body:

thursday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.