ETV Bharat / international

تھائی لینڈ: بس اور ٹرین کے تصادم میں درجنوں ہلاک

ایک ضلعی پولیس سربراہ نے بتایا کہ 'بس میں سوار مسافر چا چونگ ساو کے چائوینگ ساؤن کے ایک مذہبی مقام پر جارہے تھے کہ اچانک بس اور ٹرین کے درمیان تصادم ہوا'۔

many reported dead in thailand bus-train collision
تھائی لینڈ: بس اور ٹرین کے تصادم میں درجنوں ہلاک
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 10:57 AM IST

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے قریب صوبہ چا چونگ ساو میں بس اور ٹرین کے درمیان تصادم سے کم از کم 17 مسافر ہلاک ہوئے ہیں اور 29 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 'اتوار کے روز تھائی لینڈ میں بس اور ٹرین کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں کم از کم 17 مسافر ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایک ضلعی پولیس سربراہ نے بتایا کہ 'بس میں سوار مسافر چا چونگ ساو کے چائوینگ ساؤن کے ایک مذہبی مقام پر جارہے تھے'۔

many reported dead in thailand bus-train collision
متاثرین کو اسپتال لے جایا جارہا ہے

انہوں نے کہا ہے کہ 'یہ حادثہ صبح آٹھ بجے کے قریب پیش آیا ہے'۔

صوبائی گورنر میتری ٹریٹیلونڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ اب تک قریب 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

امدادی کارکنوں کی ابتدائی تصویروں میں ٹرین کی پٹریوں اور لوگوں کا سامان بکھرے ہوئے لاشوں کے ساتھ چھلنی ہوئی دھات اور ملبہ دکھا جاسکتا ہے۔

متوقع ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

تھائی لینڈ میں اس طرح کے مہلک حادثات عام ہیں جو دنیا کی سب سے مہلک سڑکوں کی فہرست میں باقاعدگی سے سرفہرست رہتا ہے۔

اس میں تیزرفتاری، نشے میں ڈرائیونگ اور قانون نافذ کرنے والے عملہ میں نرمی اہم عوامل ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی 2018 کی ایک رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں ٹریفک اموات کی شرح دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

اگرچہ ہلاک شدگان کی اکثریت موٹرسائیکل سوار ہیں، لیکن بسوں کے حادثات میں سیاحوں اور مہاجر مزدوروں کے گروپ شامل ہوتے ہیں جن کی وجہ سے وہ اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.