ETV Bharat / international

ملیشیا میں پی آئی اے کا مسافر طیارہ روکا گیا - پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے گذشتہ ایک برس سے مشکلات کا شکار ہے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بوئنگ 777 (فلائٹ 9895) کو کوالالمپور ایئر پورٹ پر روک لیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پرواز میں 170 مسافر موجود ہیں جن کو تاحال ایئرپورٹ پر ہی رکھا گیا ہے۔

malaysian authorities seized a pakistan international airlines at the kuala lumpur airport on the orders of a local court
ملیشیا میں پی آئی اے کا مسافر طیارہ روک لیا گیا
author img

By

Published : Jan 15, 2021, 7:13 PM IST

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ایک مسافر طیارے کو ملیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں روک لیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ’ملیشیا کی ایک مقامی عدالت نے یکطرفہ فیصلے کے تحت پی آئی اے کے ایک طیارے کو روک لیا ہے جس کا قانونی معاملہ قومی ایئر لائن اور ایک فریق کے مابین برطانوی عدالت میں زیر التوا ہے۔‘

malaysian authorities seized a pakistan international airlines at the kuala lumpur airport on the orders of a local court
ملیشیا میں پی آئی اے کا مسافر طیارہ روک لیا گیا

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے مسافروں کی دیکھ بھال کر رہی ہے اور ان کے لیے متبادل پرواز کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا: فوجی پریڈ میں بیلسٹک میزائل کی نمائش

بیان کے مطابق یہ ناقابلِ قبول صورتحال ہے جس میں پی آئی اے حکومت کے تعاون سے معاملے کو سفارتی چینلز استعمال کرتے ہوئے متعلقہ فورم پر اٹھایا جا رہا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 9895 کراچی سے آج کوالالمپور پہنچی تھی۔ پی آئی اے نے سنہ 2015 میں بوئنگ 777 طیارہ ویتنام کی کمپنی سے لیز پر حاصل کیا تھا۔ گذشتہ چند ماہ سے اس کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے تنازع چل رہا تھا اور کمپنی معاملہ عدالت لے گئی تھی۔

وہیں، پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ ملیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ تحویل میں لیے جانے کے معاملے کو جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، وزارت خارجہ نے ملیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ تحویل میں لیے جانے کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملیشیا میں پاکستانی ہائی کمیشن، متعلقہ حکام اور پی آئی اے سے رابطے میں ہیں، معاملے کو جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ مسافروں کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔ مسافروں کو متبادل ذرائع سے بھیجنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مسافر آج رات کوالالمپور سے پرواز ای کے 343 سے روانہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے گذشتہ ایک برس سے مشکلات کا شکار ہے۔ پائلٹس کے لائسنسز پر شکوک و شبہات سامنے آنے کے بعد یورپ میں پی آئی اے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.